NowNews.pk | 24/7 News Network

آل ٹائم T20 باؤلرز رینکنگ میں عمرگل سرفہرست

آئی سی سی کی آل ٹائم ٹی ٹوئنٹی باؤلرز رینکنگ میں پاکستان کےعمرگل سرفہرست ہیں۔ ٹاپ ٹین باؤلرز میں سے پانچ کا تعلق پاکستان سے ہے۔

ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کے خطرناک ترین باؤلر کون ؟؟ آئی سی سی نے آل ٹائم رینکنگ جاری کردی۔ پاکستانی باؤلرز نےبازی مارلی۔

آئی سی سی کے آل ٹائم ٹی ٹوئنٹی باؤلرز میں پاکستان کےعمرگل آٹھ سوستاون پوائنٹس کےساتھ سرفہرست ہیں۔ عمرگل نےساٹھ میچز میں پچاسی وکٹیں حاصل کررکھی ہیں.

ویسٹ انڈیز کےسیمیول بدری کا دوسرا ، نیوزی لینڈ کےڈینیل ویٹوری کا تیسرا نمبر ہے۔ ویسٹ انڈیز کےسنیل نرائن چوتھےاور افغانستان کے راشدخان پانچویں نمبر پرہیں۔۔ پاکستان کےشاہدآفریدی آل ٹائم درجہ بندی میں آٹھ سوچودہ پوائنٹس کےساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔

ساتویں پوزیشن جنوبی افریقا کےعمران طاہر کی ہے۔ آٹھویں، نویں اور دسویں پوزیشن پر پاکستان کےبالترتیب سعیداجمل, عمادوسیم اور شاداب خان براجمان ہیں۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔