NowNews.pk | 24/7 News Network

پاک فوج کو سول انتظامیہ کی مدد تیز کرنے کا حکم

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاک فوج کو سول انتظامیہ کی امداد تیز کرنے کے احکامات دیئے ہیں انفرادی طور پر کرونا وائرس سے اپنا بچاؤ کرنا درحقیقت اجتماعی حفاظت کی بنیاد ہے۔

سپہ سالار جنرل باجوہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہر انفرادی حفاظتی قدم اہمیت کا حامل ہے۔ پہلے انفرادی طور پر ایک ذمہ دار شہری بننا ہے تا کہ اجتماعی سطح پر حکومتی اور اداروں کی کوششیں کامیاب ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ حکومت اور محکمہ صحت کی کرونا وائرس کے حوالے سے ہدایات پر عمل کرے۔ ایسا کرنے سے ہی قومی کوشش کامیاب ہو گی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کوئی بھی خطرہ ایک ذمہ دار اور پرعزم قوم کو شکست نہیں دے سکتا جیسا کہ چین نے کر دکھایا ہے، پاک فوج قومی کوشش کا حصہ ہوتے ہوئے اس ذمہ داری کو ادا کرے گی۔

ہم کوروناوائرس سے قوم کی حفاظت کے عمل کو مقدس فریضہ کے طور پر انجام دیں گے۔ انفرادی نظم و ضبط اور باہمی تعاون تمام اداروں کی کوششوں کو یکجا کرے گا۔ اس میں ہی قومی کامیابی ہوگی۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔