NowNews.pk | 24/7 News Network

روس میں کثیرالملکی فوجی مشقوں پاک فوج کی شرکت

روس میں کثیر الملکی فوجی مشقوں کا انعقاد، وزیر دفاع پرویز خٹک نے کثیر الملکی کیوکاز فوجی مشقیں دیکھیں۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کثیر الملکی فوجی مشقیں دو ہزار بیس روسی شہر آستر کھان میں منعقد ہوئیں۔ چیف آف لاجسٹک اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی بھی وزیر دفاع کے ہمراہ تھے۔

پرویز خٹک نے پاکستانی اور چینی دستوں کے اہلکاروں سے ملاقات بھی کی۔ مشقوں میں مختلف ممالک کے فوجی دستوں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ لداخ میں چینی فوج کے ہاتھوں خفت کے بعد بھارت نے اس سال کیوکاز مشقوں میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔