NowNews.pk | 24/7 News Network

پاکستان نے بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈہ مسترد کردیا

پاکستان نے اقلیتوں کے بارے میں بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈہ مسترد کردیا۔ دفتر خارجہ نے ایک بیان میں پشاور اور ننکانہ صاحب کے انفرادی واقعات کی منفی تصویر کَشی کو مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے ایک بیان میں پشاور اور ننکانہ صاحب میں انفرادی واقعات کو پاکستان میں اقلیتوں کی صورتحال سے جوڑنے کی کوشش بھارت کے پاکستان مخالف ایجنڈے کا حصہ قرار دیا ہے۔ عائشہ فاروقی نے بیان میں نشاندھی کی ہے کہ بھارت میں نہایت منظم انداز میں اقلیتوں سے امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کا شہریت کے متنازعہ قانون کی آڑ میں اقلیتوں سے رویہ اور مقبوضہ کشمری کی صورتحال عالمی برادری کے سامنے ہے۔

انڈین گورنمنٹ اس صورتحال سے اقوام عالم کی توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگندہ کررہی ہے لیکن ایسی باتیں مودی سرکار کو تحفظ فراہم نہیں کرسکیں گی۔ پاکستان میں تمام مذاہب کا احترام کیا جاتا ہے اور تمام اقلیتوں کو یکساں مذہبی آزادی حاصل ہے۔ گوردوارہ ننکانہ صاحب پر حملے کے الزامات غلط اور آر ایس ایس کی پروپیگنڈہ مہم کا حصہ ہیں۔

ترجمان نے نشاندھی کی کہ کرتار پور راہداری کھولنا اور اس کا افتتاح کرنا وزیر اعظم عمران خان کے وژن کا عکاس ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔