NowNews.pk | 24/7 News Network

پاکستانی معیشت کو 10سے 15ارب ڈالر نقصان کا خدشہ

کورونا وائرس سے ایک جانب صحت اور تندرستی کو خطرات لاحق ہیں تو دوسری طر معیشت بھی اس کی زد میں ہے۔ پاکستان نے ان خطرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر غور شروع کردیا۔

وفاقی وزارت منصوبہ بندی نے اس سلسلے میں مختلف وزارتوں، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے اس سلسلے میں مشورے کرلیے۔ اندازہ ہے کہ پاکستانی معیشت پر دس تا پندرہ ارب ڈالر کے اثرات مرتب ہوں گے۔

حکومت نے معیشت کو اس دھچکے سے بچانے کے لیے ایمرجنسی بیل آؤٹ پیکیج پر بھی غور شروع کردیا۔ اس پیکیج میں مختصر اور طویل عرصہ کے اقدامات شامل کرنے کی تجویز ہے۔

تجویز میں اسٹیٹ بینک کی شرح سود کم کرنا اور ٹیکس افسران کو تاجروں اور صنعت کاروں سے دوستانہ رویہ اختیار کرنا شامل ہے۔ جب کہ غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور احساس پروگرام سے استفادہ کی تجاویز بھی شامل ہیں۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔