NowNews.pk | 24/7 News Network

فلسطین کی روسی ثالثی میں اسرائیل سے مذاکرات کی پیشکش

فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس کی ثالثی میں اسرائیل کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

عرب نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیں صدر ولادیمر پوٹن پر مکمل اعتماد ہے اور ان کی ثالثی میں کوئی بھی اجلاس نتیجہ خیز ہوگا، مذاکرات بحال ہوں گے اور مغربی کنارے کے علاقوں کو اسرائیل میں شامل کرنے کا منصوبہ روک دیا جائے گا۔

ریاض المالکی نے کہا کہ اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دو مرتبہ روس کی جانب سے ماسکو میں مذاکرات کی کوشش کو ناکام بنادیا تھا ۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔