NowNews.pk | 24/7 News Network

پی ڈی ایم اب صرف پھنکار سکتی ہے، کاٹ نہیں سکتی

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پی ڈی ایم کے مالاکنڈ جلسے پر کہا کہ پی ڈی ایم اب صرف پھنکار سکتی ہے، کاٹ نہیں سکتی۔

پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ شہباز شریف اور آصف زرداری نے پی ڈی ایم کا ڈنگ اور زہر نکال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑھکیں مارنے والوں کو سرد عوامی رویے نے ٹھنڈا کر دیا ہے۔

فیاض چوہان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اب اپوزیشن ضمنی و سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے اعلانات کر رہی ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔