پی آئی اے کا اندرون ملک کرایوں میں تاریخی کمی کا دعوی

پی آئی اے نے اندرون ملک مزید رعایتی کرایہ متعارف کرا دیا ہے ، قومی ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اندرون ملک کرایوں میں تاریخی کمی کی گئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے اسلام آباد اور کراچی سے لاہور تک یکطرفہ کرایہ 9572 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ مسافروں کو 7 کلو دستی سامان لے جانے کی بھی اجازت ہو گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اندرون ملک یہ رعایتی کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔ اس سے قبل اندرون ملک کرایہ 12ہزار روپے مقرر کیا گیا تھا۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔