NowNews.pk | 24/7 News Network

کورونا سے بچاؤ کے لئے چینی امداد پر سیاست

چین نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پچاس لاکھ حفاظتی ماسک اور پچاس ہزار ٹیسٹ کٹس کا عطیہ دیا تو اس پر بھی سیاست شروع ہوگئی۔ بلاول بھٹو نے ساٹھ فیصد سامان دوسرے صوبوں کو دینے کا اعلان کیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے سندھ پر حصے سے زیادہ رکھنے کا الزام لگا دیا۔

کراچی ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چین سے بھیجا گیا عطیہ وصول کیا، چین کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پانچ لاکھ این نائنٹی فائیو ماسک اور کورونا ٹیسٹ کے لیے پچاس ہزار کٹس بھیجیں۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے وضاحت کی کہ سندھ پانچ لاکھ ماسک میں سے صرف دو لاکھ اپنے پاس رکھے گا۔ 3 لاکھ ماسک پنجاب، پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر حکومت کو دیے جائیں گے۔

بلاول بھٹو بھی میدان میں آئے، جیالے چیئرمین نے عطیہ دینے پر چین کا خیرمقدم کیا اور 60 فیصد سامان دوسرے صوبوں کو بھیجنے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے فیصلے کو سراہا۔

جواب میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل سامنے آئے اور کہا ذرا ٹھہریے۔

پانچ لاکھ ماسک تو پاکستان بھر کے لیے آئے تھے، سندھ کا حصہ تو پچاس ہزار بنتا ہے۔ سامان کراچی میں اترا تو سندھ نے دو لاکھ ماسک لینے کی ضد کر ڈالی، برائے کرم ریکارڈ تو درست کر لیں۔ انہوں نے پوائنٹ اسکورنگ نہ کرنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔