خیبرپختونخوا کے نجی اسکول 10فیصد کم فیس لینے کے پابند

خیبرپختونخوا پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو کورونا کی چھٹیوں کے دوران دس فیصد کم فیس لینے کا اعلامیہ جاری کردیا۔

خیبر پختونخوا میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے کرونا کی ایمرجنسی چھٹیوں کے دوران 10 فیصد کم فیس لیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق جس دن بچہ سکول چھوڑنے کیلئے درخواست دے گا اس دن تک تمام بقایا جات ادا کرے گا، اس سال کوئی بھی سکول کسی قسم کا فیس میں اضافہ نہیں کرے گا۔

اعلامیے کے مطابق کوئی بھی اسکول اپنے سٹاف کو فارغ نہیں کرسکتے،تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے اپنے سٹاف کو ہر ماہ مکمل تنخواہ دینے کے پابند ہیں۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔