NowNews.pk | 24/7 News Network

راحت فتح علی کی آمدن کا سراغ لگانے کے لئے پیش رفت

ایف آئی اے نے ایف بی آر کو راحت فتح علی خان کی 15سالہ ٹریول ہسٹری فراہم کردی۔گلوکار نے بیرون ملک کے 485دورے کئے۔

گلوکار راحت فتح علی خان نے سب سے زیادہ برطانیہ، آسٹریلیا، امریکا، کینیڈا، بھارت، عرب امارات کے دورے کئے۔ ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کی بیرون ملک سے آمدن کی چھان بین شروع کررکھی ہے۔

گلوکار راحت فتح علی خان نے سال 2019 میں اپنی سالانہ آمدن 1کروڑ 77لاکھ 45ہزار308روپے ظاہر کی۔ ایف بی آر بیرون ملک دوروں اور آمدن کا موازنہ کرنے کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کرے گا۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔