NowNews.pk | 24/7 News Network

یوم دفاع پر مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

یوم دفاع پر مزارقائد پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کےفرائض سنبھال لیے۔

پی اے ایف اصغرخان اکیڈیمی کے چاق وچوبنددستے نے مزارقائدپر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل شکیل غضنفر نےگارڈز کا معائنہ کیا۔ سلامی لی۔ قومی ترانہ پڑھاگیا۔

مہمان خصوصی نے مزارقائدپرحاضری دی ۔ پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

ایروائس مارشل شکیل غضنفر نے تقریب سے خطاب میں دفاع وطن کیلئے پاک فضائیہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔

ایئر وائس مارشل شکیل غضنفرنے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کئے۔ مزار قائد پر پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے کیڈٹس اعزازی گارڈز کےفرائض انجام دیتے ہیں۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔