NowNews.pk | 24/7 News Network

مردان میں آٹا بحران کے خلاف احتجاج

رپورٹ: فیصل زادہ مہمند، نمائندہ مردان

مردان میں وفاقی وزیر علی محمد خان کے اپنے آبائی گاؤں یونین کونسل ہاتھیان میں آٹا بحران نے سنگین صورتحال اختیار کرلی۔

آٹا بحران کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم ہر روز آٹے کیلئے لائن کیلئے کھڑے ہوتے ہے لیکن کھڑے ہوتے ہوئے آٹا ختم ہو جاتا ہے۔ مردان ۔ وفاقی وزیر علی محمد آئے روز میڈیا پر جھوٹے وعدے کرتے ہیں اور اپنے حلقے کے مسئلے کو حل کرنے میں ناکام ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر علی محمد کو چاہئے کہ اپوزیشن کو تنقید کے بجائے اپنے علاقے کی مسائل کو حل کریں۔ وفاقی وزیر کو چاہئے کہ ہمارے علاقہ کیلئے آٹے کے سرکاری کوٹہ کو زیادہ کریں۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔