27 C
Karachi
اکتوبر 24, 2020
NowNews.pk | 24/7 News Network

وزیراعلیٰ پنجاب کی عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب نے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات کی ہے جس میں پنجاب میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر پیش رفت پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں پنجاب میں سی پیک پراجیکٹس پر کام کی رفتارتیز کرنے پر اتفاق اور شعبہ زراعت کی پائیدار ترقی کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ زرعی شعبے کے فروغ کے لئے ریسرچ پر مزید فوکس کیا جائے گا۔

ملاقات میں فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے لئے نئے بیج متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے، سی پیک پراجیکٹس کو شفافیت اور تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک پراجیکٹس کی تکمیل سے معیشت بہترہو گی، لاہور میں اورنج لائن میٹروٹرین کا ٹیسٹ رن مکمل ہو چکا ہے۔

اورنج لائن میٹرو ٹرین اگلے ماہ کے آخر تک چلا نے کا ارادہ ہے، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے روٹ پر شجر کاری اور بیوٹی فکیشن کی جارہی ہے۔

عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کے لئے ناگزیر اہمیت کا حامل ہے۔ سی پیک پراجیکٹس تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سی پیک پراجیکٹس کی صورتحال پر پیشرفت اطمینان بخش ہے، پنجاب میں زرعی شعبے میں بےپناہ پوٹنشل ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔