ملک بھر کی طرح پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن میں ٹرین کی بوگیوں میں قرنطینہ بنانے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔
ڈی ایس پشاور ریلویز فیاض احمد خان کی مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ہدایت کی تھی کہ ملک بھر میں جاری کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ملک بھر میں ٹرین آپریشن بند ہونے کے باعث ریلوے کی اے سی کوچوں کو آئسولیشن وارڈ بنایا جائے۔
اس ضمن میں ڈی ایس پشاور کی نگرانی میں پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن پر اے سی کوچوں کو آئسولیشن واڈز بنانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہ۔ے کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں اب پشاور میں ٹرین کو قرنطینہ کے طور پر استمعال کیا جا سکے گا۔
