NowNews.pk | 24/7 News Network

کوئٹہ میں بچے کو قتل کرنے والی نوکرانی گرفتار

رپورٹ: عصمت اللہ کاکڑ، بیورو چیف کوئٹہ

کوئٹہ کے سمنگلی روڈ پرگھرمیں نوکرانی کے ہاتھوں مبینہ طور پر بچے کےقتل کے معاملہ میں نامزد ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق 4 سالہ بچے سعد شاہ کےقتل میں نامزد نوکرانی کو گرفتار کرلیاگیا، بچےکو دو روز قبل گلا گھونٹ اور پانی کے ٹب میں ڈال کر قتل کردیاگیا،گھر کی نوکرانی کو کوئٹہ کےنواحی علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔

نوکرانی کو زیور چوری کرتے ہوئے بچے نے دیکھ لیا تھا۔ نوکرانی سے قتل کے معاملے کےحوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

گرفتارملازمہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ 7 کی عدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت نے ملازمہ کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔