NowNews.pk | 24/7 News Network

کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ جاری

ہلاکتوں میں اٹلی پہلے نمبر پر ہے۔ 1 لاکھ 19 ہزار 827 متاثر ہیں۔ 14 ہزار 681 افراد ہلاک ہوچکے جبکہ 19 ہزار 758صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے۔

اسپین میں 1لاکھ 19 ہزار 199 مریض رپورٹ ہوئے۔ 11ہزار 198 جان سے گئے۔ 30 ہزار 513 زندگی کی طرف لوٹ آئے۔

امریکا میں بھی ہلاکتیں بڑھتی جارہی ہیں۔ 2 لاکھ 77 ہزار 468 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی۔ 7 ہزار 402 ہلاک ہوگئے۔ 12 ہزار 283 کی طبیعت ٹھیک ہوگئی۔

فرانس میں 64 ہزار 338 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ 6 ہزار 507 ہلاک 14ہزار 8 صحت یاب ہوئے۔

چین میں 81 ہزار 639 مرض کا شکار ہوئے۔ 3 ہزار 326 ہلاک ہوگئے۔ 76 ہزار 755صحت یاب ہوئے۔

ایران میں 53 ہزار 183مریض ہیں 3 ہزار 294 ہلاک ہوئے جبکہ 17 ہزار 935 شفا یاب ہوئے۔

جرمنی میں 91 ہزار 159افراد مرض کا شکار ہوئے اور 1ہزار 276 ہلاک ہوئے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔