NowNews.pk | 24/7 News Network

پاکستان میں کورونا کے مریضوں میں ریکارڈ اضافہ

ملک میں کورونا وائرس نے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بیاسی افراد کی جانیں لے لیں۔ مریضوں کی تعداد میں اضافہ بھی جاری ہے اور ایک روز میں ریکارڈ چار ہزار چھ سو اٹھاسی نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک بھرمیں کورونا کے وار لگاتار جاری ہیں۔ مہلک وائرس بیاسی قیمتی جانیں لے گیا۔ مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار سات سو ستر ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تازہ اعداد و شمار میں بتایا کہ ایک روز میں ریکارڈ چار ہزار چھ سو اٹھاسی مریضوں کی تصدیق کے بعد مریضوں کی تعداد پچیاسی ہزار دو سو چونسٹھ تک جا پہنچی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بتیس ہزار نو سو دس اور پنجاب میں اکتیس ہزار ایک سو چار ہوگئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں گیارہ ہزار تین سو تہتر۔اور۔ بلوچستان میں پانچ ہزار دو سو چوبیس مریضوں کی تصدیق ہوچکی۔

اسلام آباد میں تین ہزار پانچ سو چوالیس، گلگت بلتستان میں آٹھ سوچوبیس اورآزاد کشمیر میں دوسو پچیاسی افراد بیمار ہیں۔ ملک بھرمیں مجموعی طور پرچھ لاکھ پندرہ ہزار پانچ سوگیارہ افراد کے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جبکہ اب تک تیس ہزار ایک سو اٹھائیس مریض صحتیاب ہو کر گھر وں کولوٹ چکے ہیں۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔