NowNews.pk | 24/7 News Network

رشتے کے تنازع نے 6 افراد کی جان لے لی

نوشہرو فیروز میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ سے چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

واقعہ گاؤں ایوب لاشاری میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق آٹھ سے زائد افراد نے گھر پر فائرنگ کی جس سے محمد خان، ضمیر لاشاری، زاہد لاشاری اور بچل لاشاری جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

گھر میں موجود افراد کی جوابی فائرنگ سے دو حملہ آور بھی مارے گئے۔ دیگر فرار ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔