کراچی میں دودھ کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ

مہنگائی کے طوفان نے دودھ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا کراچی میں دودھ کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

دودھ فروشوں کے ایک گروپ گجر ڈیری فارمر نے تین سو تیس روپے فی من اضافے کا اعلان کردیا تاہم دودھ فروش کی دیگر تنظیموں کی جانب سے ابھی کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

اعلان کردہ نرخ کے مطابق دودھ کی قیمت دس روپے اضافے کے بعد دودھ کی نئی قیمت ایک سو بیس روپے روپے فی کلو ہوجائے گی جس کا اطلاق گیارہ جولائی سے کیا جائے گا۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔