NowNews.pk | 24/7 News Network

ثنا جاوید کے انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوورز ہوگئے

معروف اداکار و ماڈل ثنا جاوید فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوورز پورے ہونے پر خوشی سے نہال ہوگئیں۔

انسٹاگرام پر ہی اپنی ایک پوسٹ میں انھوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ 50 لاکھ لوگوں کا مضبوظ خاندان بن گیا، یہ ہیں ہم۔

اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے مجھے اپنی انسٹاگرام کی ورچوئل فیملی سے بہت محبت اور عزت ملی ہے۔

ثنا جاوید نے کہا کہ میں ہمیشہ آپ لوگوں کی نیک خواہشات کی منتظر رہی ہوں اور آپ کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے باعث ہی میں نے ترقی کی منازل طے کی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج میں آپ تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں اور ہمیشہ پیار کرنے اور میرے کام کو سراہنے پر آپ سب کی انتہائی مشکور ہوں۔

اپنے پیغام کے آخر میں ثنا جاوید نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے مداحوں سے بہت محبت کرتی ہیں۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔