NowNews.pk | 24/7 News Network

سارہ خان ٹک ٹاک پر بھی مقبول ہوگئیں

اداکارہ سارہ خان نے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرلی۔

سارہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی آئی ڈی کی تصدیق کی کہ وہ بھی اب ٹک ٹاک کا حصہ بن گئی ہیں۔

انہوں نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کے ساتھ اپنی ٹک ٹاک آئی ڈی بھی شیئر کی۔

دریں اثنا سارہ خان صرف انسٹاگرام اکاؤنٹ استعمال کرتی تھیں مگر گلوکار فلک شبیر کے ساتھ شادی کے بعد انہوں نے ٹک ٹاک کی دنیا میں بھی قدم رکھا ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان کی اچانک شادی سے کئی لوگ حیران ہوگئے تھے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔