بچی اغوا کیس، سرفراز بگٹی کی ضمانت کی استدعا مسترد

سپریم کورٹ نے نو سالہ بچی کے اغوا سے متعلق کیس میں سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت کی استدعا مسترد کردی، جسٹس مظہر عالم نے ریمارکس دیئے کہ سرفراز بگٹی با اثر شخص ہیں، کوشش کریں بچی مل جائے۔

نوسالہ بچی کے اغواسے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے کی،سرفراز بگٹی کے وکیل کامران مرتضی نے آئندہ سماعت تک عبوری ضمانت دینے کی استدعا کا موقف اپنایا۔

جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دئیے کہ ضمامت بنتی ہوئی تو دیں گے، سرفراز بگٹی کو چھ ماہ سے کسی نے گرفتار نہیں کیا، اب کون کرے گا۔ جسٹس مظہر عالم نے ریمارکس دیئے کہ سرفراز بگٹی با اثر شخص ہیں، کوشش کریں بچی مل جائے۔

عدالت نے عبوری ضمانت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت چودہ جولائی تک ملتوی کردی۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔