NowNews.pk | 24/7 News Network

سعودی اور کویتی وزرائے خارجہ کا ٹیلی فون پر رابطہ

سعودی عرب اور کویت کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے جس کے دوران دونوں ملکوں کے تعلقات، مشترکہ علاقائی اور عالمی معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان نے کویتی ہم منصب احمد ناصرالمحمد الصباح کو ٹیلی فون کیا۔

بعد میں کویت کےوزیرِ خارجہ نے ٹیلی ویژن پر بتایا کہ سعودی عرب قطر کے ساتھ آج سے زمینی، فضائی اور سمندری حدود کھول رہا ہے۔انہوں نے اس سلسلے میں قطر کے ساتھ سعودی عرب اور اتحادیوں کا سیاسی تنازع حل ہونے کا حوالہ بھی دیا۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔