NowNews.pk | 24/7 News Network

شان کی نئی فلم ’’ضرار‘‘ کا ٹریلر جاری

طویل انتطار کے بعد لالی وڈ سپر اسٹار شان نظر آئیں گے سنیما اسکرینز پر اپنی نئی آنے والی فلم ضرار میں۔ فلم میں شان ایک جاسوس کے کردار میں نظر آئیں گے۔

کئی سال کے انتظار کے بعد نئی پاکستانی فلم ضرار کا ٹریلر جاری کردیا گیا جس میں اداکار شان مرکزی کردار نبھاتے دیکھائی دے رہے ہیں۔

فلم کی کہانی نائن الیون کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور آپریشن کے گرد گھوم رہی ہے۔ فلم کو ایک اعشاریہ دو ملین ڈالر بجٹ سے سے تیار کیا گیا ہے جسے پاکستان سمیت لندن اور ترکی میں عکس بند کیا گیا ہے۔

فلم میں کرن ملک، ندیم بیگ، نیئر اعجاز ، عدنان بٹ سمیت دیگر اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ فلم رواں برس نمائش کے لئے پیش کی جائے گی تاہم ریلز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔