NowNews.pk | 24/7 News Network

واٹس ایپ پر ایک دن میں کالز کا ریکارڈ قائم

نئے سال 2021 کے موقع پر واٹس ایپ میں ایک دن میں ایک ارب 40 کروڑ سے زائد کالز کا ریکارڈ قائم ہو گیا۔

کورونا کی وبا کے دوران کروڑوں افراد نے اپنے پیاروں سے رابطے کے لیے واٹس ایپ کا سہارا لیا۔

واٹس ایپ پر نئے سال کے موقع پر دنیا بھر میں وائس اور ویڈیو کالز کی شرح میں 2019 کے مقابلے میں 50 فیصد اضافہ ہوا اور ایپ کی 11 سالہ تاریخ کی سب سے زیادہ کالز ایک دن میں کی گئیں۔

اسی طرح فیس بک اور انسٹاگرام پر ساڑھے 5 کروڑ سے زیادہ لائیو ویڈیوز کو نشر کیا گیا۔ دنیا بھر میں واٹس ایپ صارفین کی تعداد 2 ارب سے زائد ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔