NowNews.pk | 24/7 News Network

شاداب خان کا پہلا ون ڈے میچ کھیلنے کے امکانات بڑھ گئے

قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کے پہلا ون ڈے میچ کھیلنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان اب بہتر محسوس کرنے لگے ہیں، اسی لیے اُن کے پہلا ون ڈے میچ کھیلنے کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔

ذرائع کا بتایا ہے کہ شاداب خان لاہور میں پریکٹس سیشن کے دوران تھائی انجری کا شکار ہوئے تھے، وہ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیں گے۔

.ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے فزیوتھراپسٹ فی الحال شاداب خان کا ٹریٹمنٹ کررہے ہیں

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔