24 C
Karachi
اکتوبر 31, 2020
NowNews.pk | 24/7 News Network

شاہین آفریدی کی 4 گیندوں پر 4 شکار

پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں 4 بالز پر 4 شکار کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کرلی، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے۔

شاہین آفریدی نے یہ کارنامہ انگلینڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں انجام دیا۔

پاکستانی پیسر نے ہمشائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے اپنے اسپیل کے آخری اور مجموعی طور پر ٹیم کے 18ویں اوور میں حریف ٹیم مڈل سیکس ٹیم کے پرخچے اڑادیے۔

ہمشائر نے پہلے کھیلتے ہوئے حریف مڈل سیکس کو 142 رنز کا ہدف دیا۔

جواب میں حریف ٹیم کے لیے ہدف آسان دکھائی دے رہا تھا لیکن اپنے اسپیل کے آخری اوور میں شاہین آفریدی نے مسلسل چار گیندوں کے وقفے کے دوران یہ خواب چکنا چور کردیا۔

شاہین آفریدی نے جان سمپسن، اسٹیون فن، تھلن ولالاویتا اور ٹم مرتف کو آؤٹ کرکے اپنی ڈبل ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

شاہین شاہ آفریدی نے میچ میں مجموعی طور پر 6 وکٹیں حاصل کیں اور اپنی ٹیم کو 20 رنز سے کامیابی دلوائی۔

واضح رہے کہ یہ کارنامہ انجام دینے والے وہ پہلے پاکستانی بولر بن گئے۔

شاہین آفریدی کی ان چار وکٹوں سے متعلق دلچسپ بات یہ ہے کہ انھوں نے تمام کھلاڑیوں کو کلین بولڈ کیا۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مجموعی طور پر سات بولرز چار گیندوں پر چار وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے کے بعد جاری اپنے پیغام میں اس اعزاز کو والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں اللّٰہ تبارک تعالیٰ کی تعریف بیان کی اور کہا کہ ہیٹ ٹرک والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔