شیخوپورہ ٹرین حادثہ، 19سکھ یاتری ہلاک، متعدد زخمی

فیصل آباد سے لاہور آنے والی ٹرین شاہ حسین ایکسپریس سکھ یاتریوں سے بھری ویگن کے ساتھ ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں19سکھ یاتری ہلاک ہوگئے۔

ترجمان ریلوے کا کہناہے کہ شاہ حسین ایکسپریس فاروق آباد ریلوےاسٹیشن کے قریب سکھ برادری کی کوسٹرسے ٹکرائی، ٹرین حادثے میں سکھ برادری کے 19 افراد ہلاک ہوگئےجبکہ متعدد زخمی ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچا دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ فاروق آباداوربحالی ریلوےاسٹیشن کے درمیان بغیر پھاٹک کی کراسنگ پر پیش آیا۔

ترجمان ریلوے نے بتایا ہے کہ ویگن میں 25 کے قریب سکھ برادری کے افراد سوار تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے شیخوپورہ میں ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہارکیا ہے۔

انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔