NowNews.pk | 24/7 News Network

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 3 افسران سمیت 5 ملزمان گرفتار

صوبائی وزیر سہیل انور سیال کی ہدایت پر بدعنوان عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ اینٹی کرپشن ایسٹ زون نے بڑی کارروائی کرکے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 3 افسران سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ایسٹ زون ضمیر عباسی کے مطابق مجسٹریٹ کے ہمراہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
گرفتار ملزمان میں ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول، اسٹنٹ ڈائریکٹر اور بلڈنگ انسپکٹر شامل ہیں۔گرفتار ملزمان میں 2 عام شہری بھی شامل ہیں۔ محکمہ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق عام شہری بلڈنگ کنٹرول ملازمین کے فرنٹ مین تھے۔

ملزمان نے سائٹ انسپکشن کے دوران غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے رشوت وصول کی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران نے رشوت وصول کی جبکہ گرفتار ملزمان ناظم آباد فائیو ای میں عمارتوں کے غیر قانونی فلورز، دکانوں اور دیگر تعمیرات کی سرپرستی میں ملوث ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ضمیر عباسی کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور انہیں ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔