NowNews.pk | 24/7 News Network

سندھ سے پنجاب گندم اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام

رپورٹ: ناصر آرائیں، نمائندہ سکھر (سندھ)

سکھر میں محکمہ خوراک نے سندھ سے پنجاب گندم اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بناکر کروڑوں روپے مالیت کی گندم سے بھرے 28 ٹریلر تحویل میں لے لیے۔

محکمہ فوڈ سکھر کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وشنداس نے ایک اطلاع پر پولیس کی مدد سے سکھر موٹر وے پر کارروائی کی اور سندھ سے پنجاب گندم اسمگلنگ کرنے کی ایک اور کوشش ناکام بناتے ہوئے اٹھائیس سے زائد ٹریلر تحویل میں لےکر گندم کی بارہ ہزار سے زائد بوریاں برآمد کرلیں۔

ڈی ایف سی وشنداس کے مطابق گندم کی مالیت چار کروڑ روپے سے زائد ہے اور یہ گندم سندھ کے علاقوں سانگھڑ اور میرپور خاص سے پنجاب اسمگل کی جارہی تھی۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔