NowNews.pk | 24/7 News Network

اسلام آباد میں الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ کا مسئلہ حل

الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ کا مسئلہ حل ہوگیا۔ اسلام آباد میں پہلے الیکٹرو الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح ہوگیا۔ بیک وقت دو گاڑیاں چارج ہوسکیں گی۔ وفاقی وزیر توانائی عمرایوب کہتے ہیں پاکستان توانائی کے شعبے میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ماحولیاتی آلودگی پر قابو پا لیں گے۔

اسلام آباد میں الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹری چارج کرنے کےلیے ایف سیون سیکٹر میں پہلا اسٹیشن فعال ہوگیا۔ وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب نے افتتاح کردیا۔ پی ایس او پمپ پرقائم کار چارجنگ اسٹیشن پرلوڈشینڈنگ اثرانداز نہیں ہوگی۔

وفاقی وزیر عمرایوب نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ حکومتی پالیسیوں سے توانائی کے شعبے میں ترقی آئےگی۔ معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر کا کہنا تھا کہ آئندہ سالوں میں پاکستان کو ماحول پسند فیول کی طرف لے کر جانا ہے۔۔۔

اسلام آباد کے جناح ایونیو پر بھی ایک چارجنگ اسٹیشن کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے جو اگلےماہ فعال ہوگا۔ گاڑیوں کی بجلی پرمنتقلی سے ماحولیاتی آلودگی پرقابو پانے کےساتھ اخراجات بھی کم ہوں گے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔