NowNews.pk | 24/7 News Network

سونیا حسین نے سُرخ رنگ کے لباس کے ساتھ خوبصورت زیور بھی پہنا ہے

مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’عشق زہے نصیب‘ میں’گوہر‘ کا کردار نبھاکر مداحوں کی تعریفیں سمیٹنے والی نامور اداکارہ سونیا حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویریں شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہوں نے بھی کسی سے محبت کی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سونیا حسین نے اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصویر پوسٹ کی ہےجو اُنہوں نے جیولری کے کسی برینڈ کے لیے شوٹ کروایا ہے۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر میں سونیا حسین نے سُرخ رنگ کے لباس کے ساتھ خوبصورت زیور بھی پہنا ہوا ہے۔

سونیا حسین نے اپنی پوسٹ کو ایک شاعرانہ کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے بھی کیا تھا پیار کبھی، آئی تھی یہی جھنکار کبھی۔‘

اداکارہ نے 23 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی یہ تصویر پوسٹ کی ہے جسے اب تک 29 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے اُن کی اس تصویر کو خوب پسند بھی کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ سونیا حسین نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل بنایا ہے اور اس موقع پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے اپنا یوٹیوب چینل کھول لیا ہے لہٰذا ویڈیوز دیکھنے کے لیے چینل کو سبسکرائب کریں۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔