NowNews.pk | 24/7 News Network

سورو گنگولی نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑادیں

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سورو گنگولی نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑادیں۔ تاریخی شارجہ اسٹیڈیم میں تصاویر بنوائیں مگر بیک گراؤنڈ پر پاکستانی پلیئرز کی تصویر دھندلی کردی۔

آئی پی ایل سے پہلے سورو گنگولی نے شارجہ کے تاریخی مقام کا دورہ کیا۔ سورو گنگولی نے کورونا ایس او پیز پر تو عمل درآمد یقینی بنایا مگر اخلاقیات کی ایس او پیز فولو کرنا بھول گئے۔

دورے کے بعد سورو گنگولی نے وہاں تصاویر بنوائیں اور بیک گراؤنڈ میں آنے والی پاکستانی لیجنڈ جاوید میانداد اور دیگر کھلاڑیوں کی تصویر بلر کردی۔

سورو گنگولی شارجہ کے میدان پر شاید جاوید میانداد کا وہ تاریخی چھکا نہیں بھولے۔ اس چھکے کو چونتیس برس بیت گئے مگر لگتا ہے جیسے زخم آج بھی تازہ ہیں۔

سوشل میڈیا پر بھی بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ کے اس اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔