NowNews.pk | 24/7 News Network

پاکستان کو پولیو فری بنانے کی جدوجہد جاری

مستقبل کے معماروں کو ہمیشہ کی معذوری سے محفوظ رکھنے کیلئے انسداد پولیومہم جاری ہے۔ سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پانچ سال سے کم عمرکے بچوں کوقطرے پلائے جارہے ہیں۔

کراچی کے بھی مختلف اضلاع میں پولیو رضاکار کورونا ایس او پیز کے تحت بچوں کوگھرگھرجاکر ویکسین پلانے میں مصروف ہیں۔ پولیوورکرز بچوں کوقطرے پلانے کے علاوہ قوت مدافعت بڑھانے کے لئے وٹامن اے کے ڈراپس بھی دے رہے ہیں۔ مہم کے دوران شہر کی ایک سو بیانوے یونین کونسلوں میں تیئیس لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

پنجاب کے تینتیس اضلاع میں پولیو مہم کاآج دوسرا روز ہے۔ لاہورمیں پانچ سال سے کم عمر کے اٹھارہ لاکھ بچوں کوقطرے پلائے جائیں گے اور صو بے بھر میں ایک کروڑ اٹھتر ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کاہدف مقرر کیاگیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں انسداد پولیومہم کا آج چوتھا روز ہے۔ مہم کے دوران صوبے کے اکیس ہائی رسک اضلاع میں پینتالیس لاکھ باسٹھ ہزار بچوں کوقطرے پلائے جائیں گے۔ اس دوران کورونا ایس او پیز پرسختی سے عمل کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں انسداد پولیو کی چھ روزہ مہم کل سے شروع ہورہی ہے۔ مہم کے دوران بیس لاکھ 98ہزار بچوں کوقطرے پلائے جائیں گے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق سترا اگست سے جاری رہنے والی مہم 22اگست تک جاری رہے گی۔

ملتان میں انسداد پولیومہم آج دوسرے روز جاری رہی۔ مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں مصروف ہیں۔

فیصل آباد میں بھی تین روزہ پولیو مہم کے دوران دیہی علاقوں میں دو لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔

سرگودھا میں بھی پانچ سال تک کے چھ لاکھ اڑتالیس ہزار بچوں کو پولیس ے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

بہاول پور میں مہم کے دوران 7 لاکھ 29 ہزاز 763 پاکپتن میں تین لاکھ ترپین ہزار آٹھ سو ساٹھ بچوں کوویکسین پلائی جائے گی۔

ساہیوال اور چیچہ وطنی سمیت ضلع بھر میں 4 لاکھ 92 ہزار7سو79بچوں کوقطرے پلانے جائیں گے۔

سندھ کے شہر حیدرآباد میں محکمہ ہیلتھ کی ٹیم نے پہلے روز ایک لاکھ دس ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جبکہ تین روز مہم کے دوران تین لاکھ سے زائد بچوں کوپلانے کاہدف مقرر کیاگیاہے۔

سکھر میں بھی پولیو مہم کے دوران 3 لاکھ 24 ہزار 244 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔