NowNews.pk | 24/7 News Network

سکھر: لاک ڈاؤن خلاف ورزی کرنے والوں کو مرغا بنادیا گیا

رپورٹ: ناصر آرائیں، سکھر (سندھ)

سکھر میں لاک ڈاؤن، بازار بند لیکن سڑکوں کو بچوں نے کھیل کا میدان بنا لیا، پولیس صرف خالی سڑکوں اور بازاروں کی نگرانی میں مصروف

لوگوں کوکرونا وائرس سے بچانے کے لیے اقدامات کے طور پر سندھ حکومت نے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن تو کردیا ہے جس سے بازار و مارکیٹس بند ہیں سڑکوں پر سناٹا ہے لیکن یہ لاک ڈاؤن شہریوں کو گھروں میں محدود رکھنے تک ناکام رہا ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران جہاں کہیں کہیں لوگوں کا رش نظر آرہا ہے وہیں بچوں نے سڑکوں کو اپنے کھیل کا میدان بنا لیا ہے۔ اسکول اور مسجد سے چھٹی کے باعث بچے سارا دن سڑکوں پر کرکٹ و دیگر کھیل کھیلتے نظر آتے ہیں جبکہ انتظامیہ اور پولیس صرف خالی بازاروں اور خالی سڑکوں کی نگرانی اور گشت کرتی نظر آتی ہے۔

سکھر میں میڈیا پر خبروں کے بعد لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف حرکت میں آگئی۔

پولیس اہلکاروں نے سرعام خلاف ورزی کرنے والوں کو سزائیں دینا شروع کردیں۔ خلاف ورزی کرنے والے کئی افراد کو سڑک پر مرغا بنادیا گیا۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔