NowNews.pk | 24/7 News Network

سپریم کورٹ کا کراچی کی تمام مارکیٹس کھولنے کا حکم

سپریم کورٹ میں کورونا از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس گلزار احمد نے کمشنر کراچی کو تمام مارکیٹس کھولنے کی ہدایت کی۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عمل کرانا ہے،لوگوں کو ڈرانا نہیں۔

سپریم کورٹ نے ہفتے اور اتوار کو بھی ملک کی تمام چھوٹی مارکٹیں کھلی رکھنے کا حکم دیدیا۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ہمیں منطق بتائی جائے، کیا وبا نے حکومتوں سے وعدہ کر رکھا ہے وہ ہفتے اور اتوار کو نہیں آئے گی، کیا حکومتیں ہفتہ اتوار کو تھک جاتی ہیں، کیا ہفتہ اتوار کو سورج مغرب سے نکلتا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہم تحریری حکم دیں گے ہفتے اور اتوار کو تمام چھوٹی مارکیٹیں کھلی رکھی جائیں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عید پر رش بڑھ جاتا ہے، ہفتے اور اتوار کو بھی مارکیٹیں بند نہ کرائی جائیں۔ انہوں نے کمشنر کراچی کو مخاطب کیا کہ اور کہا کہ آپ نئے کپڑے نہیں پہننا چاہتے لیکن دوسرے لینا چاہتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بہت سے گھرانے صرف عید پر ہی نئے کپڑے پہنتے ہیں۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔