NowNews.pk | 24/7 News Network

سرجانی ٹاؤن غیرقانونی تعمیرات کا گڑھ بن گیا

کراچی کا سرجانی ٹاؤن غیرقانونی تعمیرات کا گڑھ بن گیا۔ برسوں سے تعینات ایس بی سی اے کا افسر ماجد سسٹم چلانے لگا۔ غیرقانونی تعمیرات کے باعث قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچ چکا ہے۔

سرجانی ٹاؤن کے مختلف سیکٹرز میں غیرقانونی تعمیرات زور و شور سے جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا بااثر افسر ماجد غیرقانونی تعمیرات کی سرپرستی کرتا ہے اور کئی سالوں سے گڈاپ ٹاؤن میں تعینات ہے۔ کئی مرتبہ ٹرانسفر ہونے کے بعد بھی مذکورہ افسر واپس گڈاپ ٹاؤن آجاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والا ماجد کروڑ پتی بن چکا ہے اور بلڈرمافیا کے ساتھ مسلسل کام کرنے کے بعد اب کئی غیرقانونی پراجیکٹس میں باقاعدہ حصہ دار بھی ہے۔ ماجد کے خلاف کئی بار اینٹی کرپشن نے بھی انکوائری شروع کی لیکن تاحال اسکے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاسکی۔

سرجانی ٹاؤن کے مکینوں نے ڈی جی ایس بی سی اے آشکار داور سے اپیل کی ہے کہ علاقے کا نقشہ بگاڑنے اور قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والے افسر ماجد کے خلاف تحقیقات کی جائے اور اسکے خلاف کارروائی کی جائے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔