NowNews.pk | 24/7 News Network

وینا ملک کے بچوں کیساتھ ساحل سمندر پر سیر سپاٹے

پاکستانی اداکارہ، ماڈل، گلوکارہ اور میزبان وینا ملک نے ساحل سمندر پر بچوں کے ساتھ سیر سپاٹے کرتے تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وینا ملک نے اپنے بچوں کے ہمراہ کچھ نئی تصویریں پوسٹ کی ہیں جن میں اداکارہ اور اُن کے دونوں بچے ساحل سمندر پر موجود ہیں۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویروں میں وینا ملک اور اُن کے دونوں بچے سمندر کی لہروں سے بےحد لطف اندوز ہوتے نظر آئے ہیں۔

وینا ملک نے تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں ہیش ٹیگ VeenaMalikKids کا استعمال کیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ وینا ملک ایک مرتبہ پھر شہ سرخیوں میں ہیں کیونکہ ان کے شوہر نے اپنے ہی بچے اسمگل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

گزشتہ دنوں اسد خٹک نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’بہت سوچا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا۔ مجھے امید ہے کہ ایک باپ کو انصاف ملے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔ جس اذیت سے میں گزر رہا ہوں کسی کو جواب دینا ہوگا۔ میں نے وینا ملک کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔‘

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔