NowNews.pk | 24/7 News Network

وزیر اعلی پنجاب کا وزیر اعلی سندھ سے اظہار تشکر

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کو ٹیلی فون کیا اور چین کی جانب سے حکومت سندھ کوعطیہ کئے جانے والے ایک لاکھ ماسک پنجاب حکومت کو بھجوانے پر سندھ کے وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت آپ کے اس اقدام کو تحسین کی نظر سے دیکھتی ہے۔ آزمائش کی اس گھڑی میں ہم سب کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہے – ہمارا اتحاد اور عزم اس موذی مرض کو شکست دے گا- عوام کے تعاون سے کوروناوائرس کے چیلنج سے کامیابی سے نمٹیں گے-

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔