NowNews.pk | 24/7 News Network

102سالہ خاتون نے کورونا کو شکست دے دی

اٹلی میں جہاں کورونا وائرس سے 10 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں اور لاکھوں متاثر ہیں وہیں اٹلی کے شہر جینووا میں 102 سالہ خاتون نے کوونا وائرس کو 20 دن کی جنگ کے بعد شکست دے دی۔

ڈاکٹرز کے مطابق ایک سو دو سالہ بزرگ خاتون اتالیکا گرونڈونا نے دیگر بزرگ افراد کے لئے امید کی کرن پیدا کردی ہے۔

اٹلی کے نیشنل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے زیادہ تر ہلاک ہونے والے افراد کی اوسط عمر 78 سال ہے۔

اتالیکا گرونڈونا کو مارچ کے شروع میں عارضہ قلب کی شکایت پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور جب ان کے ٹیسٹ کئے گئے تو ان میں کورونا وائرس کی تصدیق بھی ہوگئی تاہم اتالیکا نے خود ہی کورونا وائرس سے نجات حاصل کرلی۔

اتالیکا کے رشتہ داروں کے مطابق گرونڈونا کا اکلوتا بیٹا کچھ دہائیوں قبل انتقال کرچکا ہے۔ اتالیکا کو زندگی سے پیار ہے اور ان کا پسندیدہ مشغلہ رقص اور موسیقی ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔