NowNews.pk | 24/7 News Network

دلہن خواجہ سرا نکلی، دولہا پریشان

جہلم: دولہا کے ساتھ ہاتھ ہوگیا۔ دلہن کے نام پرخواجہ سرا سے شادی کرادی گئی۔

جہلم کے علاقے کالا گجراں میں سجاد کی شادی دو دن قبل سوہاوہ کی نازیہ سے ہوئی تھی۔ رخصتی کے بعد گھر آکر دولہا سجاد کو معلوم ہوا کہ دلہن کے نام پر اس کی شادی خواجہ سرا سے کرادی گئی ہے۔

دولہا سجاد کا کہنا ہے کہ پہلی بیوی کی وفات کے بعد اس نے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے دوسری شادی کی تھی لیکن گھر آکر معلوم ہوا کہ دلہن لڑکی نہیں خواجہ سرا ہے۔

دولہا سجاد نے بتایا کہ دلہن کے خواجہ سرا ہونے کے انکشاف کے بعد اس نے نازیہ کو اس کے میکے بھیج دیا ہے۔

دولہا سجاد کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ رشتہ دونوں کے پیر نے کرایا تھا جس کی وجہ سے زیادہ چھان بین بھی نہیں کی گئی تھی۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔