NowNews.pk | 24/7 News Network

دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 14 لاکھ سے زائد ہو گئیں

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 95 لاکھ 14 ہزار 826 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 14 لاکھ 2 ہزار 28 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 69 لاکھ 56 ہزار 135 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 3 ہزار 621 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 کروڑ 11 لاکھ 56 ہزار 663 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 63 ہزار 687 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 27 لاکھ 77 ہزار 174 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 49 لاکھ 64 ہزار 547 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 23 ہزار 673 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 75 لاکھ 48 ہزار 940 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 34 ہزار 254 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 91 لاکھ 77 ہزار 840 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 69 ہزار 541 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 60 لاکھ 88 ہزار 4 تک جا پہنچی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 49 ہزار 232 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 21 لاکھ 44 ہزار 660 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 36 ہزار 540 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 21 لاکھ 14 ہزار 502 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 43 ہزار 131 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 16 لاکھ 6 ہزار 905 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔