NowNews.pk | 24/7 News Network

انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی

رطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے انگلینڈ ٹیم کے آئندہ برس اکتوبر 2021 میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی۔

حال ہی میں انگلینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی کی خبروں کے بعد برطانوی ہائی کمشنر نے انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کی نوید سنادی۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ خوشی ہے انگلینڈ کی ٹیم 2021 میں پاکستان میں کرکٹ کھیلے گی۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ 16 سال کا انتظار ختم ہوگیا، انگلینڈ ٹیم کے دورے کی خبر ممکن بنانے کے لیے اچھا خاصا کام کرلیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ ٹیم کے دورے کے لیے کام کرنے والے ہر شخص کا شکر گزار ہوں۔

ساتھ میں انھوں انگلینڈ ٹیم کے دورے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اور انگلش کرکٹ بورڈ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی کرکٹ کو پاکستان کے عظیم اسٹیڈیمز مکمل بھرنے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان کے اسٹیڈیم مکمل بھرنے کا کام کرے گا۔

کرسچن ٹرنر نے بلا تھامے پاک برطانیہ دوستی زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔