NowNews.pk | 24/7 News Network

وفاق صوبوں کو اتنا پیسہ دے سکتا ہے جتنا ٹیکس جمع ہوتا ہے

اسلام آباد میں پیٹرولیم ڈویژن کے زیر اہتمام گیس کے مسائل پر سیمنار ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کو معلوم ہوتا ہے کہ ملک کے مسائل کیا ہیں، پاکستان میں اکثریت ایل پی جی استعمال کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 40 سال پہلے فیصلے کرتے تو آج یہ گیس کا بحران نہ ہوتا، ماضی میں بروقت فیصلے نہ ہونے سے صنعتوں پر بوجھ پڑا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سبسڈیز وہ لوگ استعمال کررہے ہیں جو پہلے سے طاقتور ہیں، سبسڈی دینے کا مقصد غریب عوام کو فائدہ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کی پیداواری لاگت 4 فیصد سے زائد ہے۔ ملک میں صرف 27 فیصد لوگوں کو پائپ لائنوں سے گیس مل رہی ہے، سردیوں میں ہمیں گیس کے بڑے بحران کا سامنا ہوتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وفاق اتنا ہی پیسہ صوبوں کو دے سکتا ہے جتنا ٹیکس جمع ہوتا ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کیا کہا جاننے کے لئے دیکھئیے مکمل خطاب

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔