NowNews.pk | 24/7 News Network

حکومت کا معاشی پیکج ناکافی ہے

شہبازشریف نے لاک ڈاون کے دوران خوراک اور ادویات کی فراہمی کا پلان جاری کردیا، شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے ملک بھر میں خوراک اور ادویات کی فراہمی شروع کی جائے اور ٹیلی فون لائنز، موبائل اپلیکیشن کو استعمال کرکے شہری گھروں سے آرڈر لکھوائیں۔

شہباز شریف نے تجویز دی کہ ڈاک خانے، این ایل سی کے عملے اور گاڑیوں کو بھی استعمال کیاجاسکتا ہے۔ ملک بھر میں اشیائے ضروریہ اور دیگر سامان کی ترسیل کے لئے ریلوے فریٹ استعمال کیاجائے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت مزید لاک ڈاؤن کرنےکےفیصلےمیں تاخیرکی غلطی نہ کرے، میونسپل عملے کے ذریعے تمام شہروں میں اسپرے کیا جائے، حکومت چین سےجراثیم کش اسپرےکرنےوالی مشینری کی درخواست کرے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کامعاشی پیکیج ناکافی ہے، اپوزیشن کی تجاویزکوشامل کیاجائے، پارلیمانی کمیٹی کو ’’پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی“کا درجہ دیاجائے، انہوں نے کہا کہ مسلح افواج، رینجرز، پولیس، ڈاکٹرز،نرسز اور طبی کوسلام پیش کرتاہوں۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔