NowNews.pk | 24/7 News Network

وہ مسیحا جسے دوسروں کی زندگی زیادہ عزیز تھی

رپورٹ: امجد حسین، نمائندہ گلگت بلتستان

ڈاکٹر اسامہ ریاض اب ہم میں نہیں رہے، ڈاکٹر اسامہ دو روز سے وینٹیلیٹر پر کورونا وائرس سے جنگ لڑتے لڑتے اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

ڈاکٹر اسامہ کا تعلق چلاس سے تھا اور وہ جگلوٹ کے مقام پر گلگت بلتستان آنے والے مسافروں کی اسکرینگ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

ڈاکٹروں کے مطابق اُنکی کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔

گلگت بلتستان کے عوام نے اس قابل فخر فرزند ڈاکٹر اسامہ کو اعلی ایوارڈ سے نوازنے کی اپیل کی ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔