NowNews.pk | 24/7 News Network

سانحہ مہمند، جاں بحق مزدوروں کی تعداد 22 ہوگئی

خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں ماربل کان کے حادثے میں ۔جاں بحق مزدوروں کی تعداد بائیس ہوگئی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مرنے والوں کے ورثا کیلیے پانچ لاکھ اور زخمیوں کیلیے ایک لاکھ روپے فی کس امداد کااعلان کیاہے جبکہ آئی جی ایف سی نارتھ نے بھی ورثا کے لیے ایک ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں چٹان تلے دبی ماربل کی کان میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تیسرے دن بھی جاری ہے۔ دوسرے دن ریسکیو ٹیموں نے کان سے مزیدگیارہ افراد کے جسدخاکی تلاش کرلیے۔۔امدادی کارکنوں نے نوزخمیوں کو اسپتال بھی منتقل کیا۔

ریسکیو کاموں میں پاک فوج، پی ڈی ایم اے اور 1122 کے مقامی اہلکاروں کےساتھ غم زدہ لواحقین بھی شریک ہیں۔ ریسکیو حکام نے ماربل ملبے کے نیچے مزید پانچ سے دس مزدرو‌ں کی موجودگی کاخدشہ ظاہرکیا ہے جبکہ لاپتہ کان کنوں کے لواحقین نے امدادی کاموں میں تیزی لانے کیلئے بھاری مشینری موقع پر پہنچانے کامطالبہ کیاہے۔

دوسری جانب واقعے میں جاں بحق چھ مزدوں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

ادھر وزیراعلٰی خیبرپختونخو نے حادثے میں جان گنوانے والے محنت کشوں کےورثاکیلئے پانچ لاکھ روپے فی کس امداد کااعلان کیاہے جبکہ آئی جی ایف سی نارتھ نے لواحقین سے ملاقات کی۔

آئی جی ایف سی نے اندوہناک واقعہ پردلی افسوس کا اظہارکرتے ہوئے فی کس ایک ایک لاکھ روپے امداد اور حادثے میں جاں بحق ہونیوالے خاندانوں کے افراد کو ایف سی میں نوکری دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔