24 C
Karachi
اکتوبر 31, 2020
NowNews.pk | 24/7 News Network

پاک فوج قوم اور قوم پاک فوج کے ساتھ ہے

تحریر: ظریف پشتون

فوج کےخلاف منفی پروپگینڈا اور ان پر تنقید کرنے والوں کےخلاف کارروائی کرنےکا قانون پاس کرنا وقت کی اہم ضرورت ہےچونکہ اس وقت سوشل میڈیا پر پاکستانی فوج کےخلاف منفی سوچ ابھاری جارہی ہے تاکہ فوج کوبدنام کرکےاس کی ساکھ خراب کی جائے۔

فوج کے خلاف سازش کے پیچھے ملک دشمن عناصر کا ہاتھ ہےجس کو بھارت کی بھرپورحمایت حاصل ھےایسے عناصر نے سوشل میڈیا کو اپنا محاذ بنایا ہوا ہے آجکل سوشل میڈیا پر فوج کےخلاف انتہائی منفی پروپگینڈا کیا جارہا ہے۔

ضرورت اس امرکی ہے کہ حکومت اس کےخلاف سخت سےسخت اقدامات بروئے کارلاکرملک دشمن عناصر اور بھارت کی اس سازش کوشکست سے دوچارکیا جاسکے۔ یہی عناصرسوشل میڈیاکےذریعے پاک فوج کو بدنام کررہے ہیں۔ افغانستان اور بھارت میں بیٹھ کرفیک اکاونٹ کےذریعےفوج پرحملےکررہے ہیں جس کی روک تھام بہت ضروری ہے۔


ہم جانتے ہیں کہ پاک فوج نے وطن کے خاطر ہر موقع پر بڑی سے بڑی قربانی دینے سے گریز نہیں کیا۔ ملک پر جب برا وقت پڑا پاک افواج نے جان کی بازی لگاکر قوم کا ساتھ دیا۔ چاہے دشمن بیرونی ہو یا اندرونی دونوں کو منہ توڑ جواب دیا۔

پاک فوج قوم اور قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔