NowNews.pk | 24/7 News Network

دورہ انگلینڈ: پاکستانی ٹیم کیمپ اگلے ہفتے لگنے کا امکان

دورہ انگلینڈ کےلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ اگلے ہفتے کے آخر میں لگنے کا امکان ہے۔

پی سی بی نے ٹریننگ کےلئے جون کے پہلے ہفتے میں کیمپ کا پلان بنایا تھا جو تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

ذرائع کےمطابق کھلاڑیوں کی ٹریننگ کےلئے تمام ایس او پیز اور مکمل گائیڈلائنز کے بعد ہی کیمپ کا انعقاد کیا جائےگا جن کی تیاری ابھی جاری ہے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تمام کھلاڑیوں، سپورٹنگ اسٹاف اور دیگر عملے کو ایک ساتھ رکھنا ایک چیلنج ہوگا۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔